اردو

urdu

ETV Bharat / state

Saif Murder Case کانپور میں سیف قتل معاملہ میں دو ملزمان گرفتار - کانپور میں سیف قتل معاملہ

کانپور میں سیف عرف گولو کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے دو ملزمان کو پولس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دونوں کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لیے ہیں۔ Two suspects arrested in Saif murder case

سیف قتل معاملہ میں دو ملزمان گرفتار
سیف قتل معاملہ میں دو ملزمان گرفتار

By

Published : May 28, 2023, 1:09 PM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے مول گنج تھانہ علاقے میں جمعہ کو سیف عرف گولو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اب پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لین دین کے تنازع پر مبینہ طور پر سیف کی پٹائی کی تھی اور پیٹ میں کئی راؤنڈ گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ اب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں پوری واردات کو قید کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کے ابراہیم ہٹہ کے رہنے والے سیف عرف گولو کو جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے قتل کر دیا گیا۔ سلمان عرف کانا نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے گولی مار دی۔ ارتکاب جرم کے بعد سبھی موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جلدی میں گھر والے سیف کو اسپتال لے گئے۔ وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔


مزید پڑھیں:۔Murder in Gonda گونڈہ میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سیف اور سلمان کانا ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ جمعہ کی رات دیر گئے سلمان نے سیف کو اسکے گھر سے باہر بلایا۔ اس کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے پیٹ پر کئی راؤنڈ گولیاں چلائی۔ واقعے کے بعد ہی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ہفتے کی رات دیر گئے ٹیم نے دو ملزمان سلمان عرف کانا اور عاطف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری نے بتایا کہ سلمان عرف کانا اور عاطف دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ یہ دونوں محمد سیف کے قتل کے مرکزی ملزم ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک پستول اور کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details