اردو

urdu

Gonda Bribe Case گونڈہ میں رشوت مانگنے پر دو پولیس اہلکار معطل

By

Published : Jun 20, 2023, 2:53 PM IST

یوپی کے ضلع گونڈہ میں رشوت مانگنے پر دو پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ پولیس اہلکار ڈرائیور سے ایک ہزار روپئے کی رشوت مانگ رہے تھے۔ Gonda policemen suspended in bribe case

گونڈہ میں رشوت مانگنے پر دو پولیس اہلکار معطل
گونڈہ میں رشوت مانگنے پر دو پولیس اہلکار معطل

گونڈہ:اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں چارج شیٹ داخل کرنے کے نام پر مبینہ طور سے رشوت لینے کے دو ملزم پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ایس پی آکاش تومر نے رشوت لینے کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو فوری اثر سے پیر کو معطل کر کے محکمہ جاتی کاروائی کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر اکھلیش یادو متاثر سے ایک معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ فائل کرنے کے لئے ڈرائیور اخلاق احمد سے ایک ہزار روپئے کی رشوت مانگ رہے تھے جس کے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر ایس پی نے فوری اثر سے معطل کر کے جانچ کی ہدایت دی ہے۔ موجودہ وقت میں ملزم انسپکٹر اکھلیش یادو پی اے سی کی 30ویں واہنی سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل ماہ میں سری نگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دو پولیس اہلکاروں کو ڈرائیور سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ رام بن کے ترشول مورا ناکہ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور سے رشوت لی۔ ان کے مطابق انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دونوں اہلکاروں کو فی الحال معطل کیا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل لطیف اور انچارج اے ایس آئی بنی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details