بریلی:اترپردیش کے ضلع بریلی میں نینی تال ہائی وے پر ایک بے قابو کار بائیک سے ٹکرانے کے بعد سڑک کنارے ایک دوکان میں گھس گئی اور 5افراد کو کچل دیا۔ جس میں دو افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔Two Person Killed And Five Other Injured In A Road Accident In Bareilly
پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کو بریلی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ بریلی (دیہات) کے ایس پی راج کمار اگروال نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی صبح تقریبا 8بجے پیش آیا۔
نینی تال فورلین ہائی وے پر گڑوارا گاؤں میں بریلی کی طرف سے آرہی سوفٹ ڈیزائر کار بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس سے ٹکرانے کے بعد کار سڑک کنارے یش پال کی دوکان کے باہر بیٹھے گاؤں کے چار افراد پر چڑھ گئی۔