اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: فائرنگ میں دو شخص زخمی - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور ہمدرد نگر ڈی میں ٹیمپو اور اسکوٹی کے ٹکرائے جانے کے بعد معمولی جھگڑے میں فائرنگ، دو شخص زخمی، علاج کے لئے کرایا اسپتال میں داخل، واقعے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس۔

فائرنگ میں دو شخص زخمی
فائرنگ میں دو شخص زخمی

By

Published : May 13, 2020, 6:18 PM IST

جمال پور ہمدرد نگر ڈی میں ڈاکٹر ایس یو خان اپنے گھر سے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسکوٹی سے اسپتال جارہے تھے، اسی دوران سامنے سے آٹا لے کر آرہے ٹیمپوں نے اسکوٹی میں ٹکرماردی۔

دیکھیں ویڈیو

جس پر ڈاکٹر نے اعتراض جتایا تو ٹیمپوں میں سوار ملزم، جس کا نام اکرم بتایا جا رہا ہے نے ڈاکٹر سے بد سلوکی کی اور نزدیک میں اپنے گھر گیا۔ اپنے بھائی اور دیگر خاندان والوں کو لے کر موقع پر پہنچا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ڈاکٹر کے سر میں بٹ مار کر زخمی کیا۔

اسی دوران ڈاکٹر کے چھوٹا بیٹا ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزم اکرم (ٹپپا) موقع پر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکٹر اور اس کے بیٹے کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علاج کے لئے داخل کرایا۔

انل ثمانیہ (سی او) سول لائن نے بتایا ڈاکٹر ایس یو خان اپنی اہلیہ کو لے کر اسپتال جا رہے تھے، سامنے سے اکرم (ٹپپا) نام کا لڑکا آٹا بھر کر جارہا تھا جو ان کی بائیک سے ٹکرایا۔ اس بات کو لے کر دونوں میں لڑائی ہوئی، اکرم (ٹپپا) اپنے گھر سے بھائی کو بلاکر لایا اور فائرنگ کردی جس میں ڈاکٹر خان کے بیٹے کے ہاتھ میں لگی اور ڈاکٹر کے سر پر طمنچے کی بٹ سے حملہ کیا۔

اس معاملے میں دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details