غازی آباد:اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں واقع سینٹ فرانسس اسکول میں دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اسکول نے 11 سے 13 اپریل تک چھٹی دی ہے۔ اس حوالے سے اسکول کی جانب سے تمام والدین کو پیغام بھیجا گیا ہے۔Two people test positive for Covid-19 in Ghaziabad
دوسری طرف محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق پانچ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح ضلع میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کی وجہ سے محکمہ صحت الرٹ ہو گئی۔