اردو

urdu

ETV Bharat / state

تعمیراتی کام کے دوران دو افراد سڑک حادثہ کا شکار - بے لگام ٹھیکیداروں کی من مانی

ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈہ میں بے لگام ٹھیکیداروں کی من مانی کی وجہ سے لوگ آئے دن سڑک حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔

تعمیراتی کام کے دوران دو افراد سڑک حادثہ کا شکار

By

Published : Aug 28, 2019, 3:21 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:52 PM IST

گونڈہ بہرائچ شاہراہ کی مرمت کے لئے سڑک پر گٹی اور مورنگ پھینکنے سے موٹرسائیکل ڈرائیور حادثہ کا شکار ہوا۔

موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر زخمی لوگوں کو اسپتال پہونچایا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس پورا معاملے تھانہ انٹیا تھوک کے تحت آنے والے ملا پور بازار کے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں : بینک کھاتے سے ہزاروں کی آن لائن چوری

محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداروں کی بے حسی اور ٹھیکیداروں کی من مانی کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

نام کے اظہار نہ کرنے کی شرط پر ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ' آئے دن اس طرح کے تعمیراتی کاموں سے حمل و نقل کے دوران عوام کو سخت مشکلات پیش آرہے ہیں۔ محکمہ تعمیرات، کوئی بھی تعمیری کام کو جلدی مکمل نہیں کرتا اور سڑکوں کی مرمت کے دوران کئی مہینے نکل جاتے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details