اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سرعام فائرنگ میں دو افراد ہلاک - بارہ بنکی میں دن دہاڑے فائرنگ

بارہ بنکی میں آج  دن دہاڑے ہوئی فائرنگ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید  طور پر زخمی ہو گیا۔

بارہ بنکی: سرعام فائرنگ میں دو افراد ہلاک
بارہ بنکی: سرعام فائرنگ میں دو افراد ہلاک

By

Published : Jan 5, 2020, 10:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقہ میں آج سرعام فائرنگ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

قتل کی وجہ خاندانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات میں مصروف ہے۔

بارہ بنکی: سرعام فائرنگ میں دو افراد ہلاک

دراصل واردات رام سنیہی گھاٹ میں واقع 'سی او' دفتر کے پاس کی ہے۔ وہاں ایک مندر میں رہ کر علاج کرنے والے وید رام میہر شرما دو بجے کے قریب مریض دیکھ رہے تھے کہ اچانک بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ رام میہر سنگھ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

اس واردات میں وید کے ساتھی سوہن لال کو بھی گولی لگی۔ انہیں علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی بھی بھی موت ہو گئی۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی۔

پولس کے مطابق 'وید رام میہر شرما ہریانہ ریاست کے کیتھل کے باشندے تھے۔ ان کی گاوں کے لوگوں سے کچھ رنجش تھی۔ قتل کی وجہ یہ رنجش بھی ہو سکتی ہے۔

ابھی اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details