اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبدیلی مذہب کے الزام میں دو افراد گرفتار - غیر قانونی تبدیلی مذہب ایکٹ

ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں تبدیلی مذہب کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ Youth commits suicide over the inter-faith relationship.

wo held for conversion
wo held for conversion

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 2:28 PM IST

اوریہ: اتر پردیش کے اوریہ ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے والد اور ماموں کو ایک نوجوان پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے "دباؤ ڈالنے" کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بائیس سالہ نوجوان نے بین المذاہب رشتہ کرنے پر خودکشی کرلی۔

ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات اور اتر پردیش پرہیبیشن آف ان لاء فل کنورژن آف ریلیجیس ایک (غیر قانونی تبدیلی مذہب ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ستمبر میں انہی ملزمین کی شکایت پر اوریا ضلع کی سہار پولیس نے نوجوان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 (ریپ) اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس نوجوان کو ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 3 نومبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

نوجوان کی والدہ کی جانب سے درج کردہ شکایت کے مطابق لڑکی کے والد اور اس کے ساتھیوں نے 15 نومبر کو نوجوان سے ملاقات کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ کے مطابق وہ اسے اپنی بیٹی سے شادی کے لیے مذہب تبدیل کرنے پر بھی مجبور کر رہے تھے۔ نوجوان کی والدہ نے بتایا کہ مسلسل دھمکیوں کے بعد نوجوان نے 18 نومبر کو زہر کھاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان کی 19 نومبر کو اٹاوہ کے سیفائی میں یوپی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

زہر کھانے سے پہلے نوجوان نے ایک ویڈیو بھی بنائی تھی جس میں اس نے لڑکی کے والد اور دیگر رشتہ داروں پر مذہب کی تبدیلی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نابالغ لڑکی کا مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں والدین پر کیس درج

بیدھونا پولیس اسٹیشن کے انچارج بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ "چھ نامزد افراد میں سے دو، بشمول لڑکی کے والد اور اس کے چچا کو گرفتار کر کے منگل کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ چار دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

( آئی اے این ایس )

ABOUT THE AUTHOR

...view details