اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pilibhit Road Accident پیلی بھیت سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک - پیلی بھیت سڑک حادثہ

ضلع پیلی بھیت میں گزشتہ رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم گاڑی نے بائک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور شدید زخمی ہو گیا۔ Road Accident in Pilibhit

پیلی بھیت سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
پیلی بھیت سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

By

Published : Oct 30, 2022, 2:10 PM IST

پیلی بھیت:ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں دیوریا کوتوالی علاقے میں کل رات ایک نامعلوم گاڑی نے ایک بائیک کو ٹکر مار دی جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ مہلوکین رشتے میں سالے بہنوئی ہیں، جب کہ شدید زخمی شخص مرنے والے کا خالہ زاد سالا ہے۔ پولیس کے مطابق دیوریا کوتوالی علاقہ کے املیا گنگی گاؤں کے رہنے والے بھگوان داس کا بیٹا وریندر کمار اپنی سسرال بہاری پورہیراآیا ہوا تھا۔ شام تقریباً 7:30 بجے، وہ اپنے سالے مہندر پال ولد شرون کمار، خالہ زاد سالے ببلو کے ساتھ بائک پر بیٹھا گاؤں مان پور تیراہے میں واقع بازار سے کچھ سامان خریدنے آرہاتھا۔ Road Accident in Pilibhit

بائک سوارجیسے ہی مان پور چوراہے سے کچھ فاصلے پر واقع بارات گھر کے قریب پہنچے تبھی بے قابو گاڑی نے بائک کو زبردست ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے تینوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لیے بیسلپور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے 25 سالہ وریندر اور 24 سالہ مہندر پال کو مردہ قراردے دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ بہاری پورہ گاؤں کے رہنے والے ببلو کو علاج کے لیے بریلی کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details