کاس گنج: اترپردیش کے ضلع کاس گنج میں جمعرات کی علی الصبح کچھ بدمعاشوں نے دو پولیس کانسٹیبل سے ان کی آئی این ایس اے ایس رائفل اور 20 کارتوس چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح تین بجے اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار نے کاس گنج پولیس اسٹیشن علاقے میں کچھ بدمعاشوں کو ایک امیزن اسٹور کا تالا توڑتے ہوئے دیکھ لیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے چھپنے کی کوشش کی لیکن دونوں کانسٹیبل کے ذریعہ تعاقب کئے جانے پر انہوں نے پولیس سے ان کے ہتھیار چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ یہ پورا واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔