اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: 10 سالہ طالب علم کے قتل میں ملوث دو نابالغ گرفتار - نوئیڈا کے جرائم

گذشتہ برس نوئیڈا پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 میں واقع گاؤں شرف آباد کے 10 سالہ طالب علم کو قتل کر کے زیر تعمیرعمارت میں دفن کر دیا گیا تھا ۔

Two minors involved in the murder of a 10-year-old boy have been arrested
نوئیڈا: 10 سالہ طالب علم کے قتل میں ملوث دو نابالغ گرفتار

By

Published : Feb 18, 2021, 5:32 AM IST

اس قتل کے الزام میں نوئیڈا سیکٹر 49 پولیس نے دو نابالغ طلبا کو گرفتار کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (زون اول) راجیش ایس نے بتایا کہ تھانہ سیکٹر 49 علاقہ کے ایک گاؤں کے 10 سالہ طالب علم کی لاش 11 اکتوبر 2020 کو ایک زیر تعمیر عمارت سے ملی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی تفتیش کرنے والے تھانہ سیکٹر 49 پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر بچے کے قتل کے سلسلے میں دو نابالغ طلبا کو گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا: 10 سالہ طالب علم کے قتل میں ملوث دو نابالغ گرفتار

انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران دونوں ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے طالب علم کے ساتھ ایک بار زیادتی کی تھی اور واقعہ کے دن وہ ایک بار پھر طالب علم کے ساتھ یہی حرکت کر رہے تھے، اسی دوران طالب علم نے احتجاج کیا اور اپنے گھر بات بتانے کی بات کہی۔

راز فاش ہونے کے ڈر سے دونوں نابالغ بچوں نے اس کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر مار دیا اور اس کی لاش کو کپڑے سے ڈھک کر اس کے اوپر مٹی اور اینٹ رکھ کر وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details