اردو

urdu

ETV Bharat / state

مڈے۔میل بناتے وقت آتشزدگی، پانچ جھلسے - fire-breaks-

اترپردیش کے ضلع وارانسی کے بڑا گاؤں علاقے میں پرائمری اسکول میں’مڈے میل‘ بناتے وقت گیس رساؤ کی وجہ سے لگی آگ میں دو بچوں سمیت تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

مڈے۔میل بناتے وقت آتشزدگی، پانچ جھلسے

By

Published : Sep 16, 2019, 10:23 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:28 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ کروما گاؤں واقع پرائمری اسکول احاطے میں اس وقت پیش آیا جب روٹی بناتے وقت گیس کی رساؤ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں وشال اور آشو کے علاوہ کھانا پکارہی مینادیوی، امرواوتی دیوی اور کماری دیوی شدید طور سے جھلس گئیں۔


انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد اسکول میں افراتفری مچ گئی۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بری طرح سے زخمی وشال اور مینا کو ابتدائی علاج کے بعد شیو پرساد استپال میں ریفر کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details