اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiranga Yatra محمد عثمان اور محمد واجد نے شروع کی بیس ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا - ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے

محمد عثمان اور محمد واجد نے جنگ آزادی میں اپنی جان کی قربانی دینے والے بہادر شہداء کو سلام کرنے کے لیے 20 ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا شروع کی ہے۔

محمد عثمان اور محمد واجد نے شروع کی 20 ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا
محمد عثمان اور محمد واجد نے شروع کی 20 ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا

By

Published : Aug 5, 2023, 2:06 PM IST

محمد عثمان اور محمد واجد نے شروع کی 20 ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے سے محمد عثمان ولد منا اور محمد واجد ولد محمد سلیم نے 20 ہزار کلومیٹر لمبی ترنگا یاترا کی شروعات کی ہے۔ یہ ترنگا یاترا مظفر نگر کلیکٹریٹ سے شروع ہو کر سہارن پور، امبالہ کشمیر، گجرات، کنیا کماری، اروناچل پردیش سے ہوتے ہوئے مظفر نگر پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

محمد عثمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں بھارت میں ترنگا یاترا کرنے جا رہا ہوں۔ یہ یاترا مظفر نگر سے شروع ہوکر سحرن پور امبالہ ہریانہ پنجاب سے ہوتے ہوئے کشمیر گجرات کنیا کماری سے ہوتے ہوئے اروناچل پردیش سے ہوتے ہوئے مظفر نگر میں ہی اختتام پذیر ہو گی۔اس یاترا کو کرنے کا مقصد آزادی کے متوالوں اور بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے اور ان کی جدوجہد، قربانیوں کو یادکرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے مثالی بزرگوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، ہم ان کے جذبے کو اسلام کرتے ہیں۔یہ ہم سب کا اولین فرض ہے۔ ہماری بہترین، بہادر جنگجوؤں اور آباؤ اجداد سے سیکھ لیں اور اگلی نسل کو بتائیں۔ آج ہماری یاترا کے پہلے دن لکھنؤ سے ائے مہمانوں کے ساتھ ساتھ مظفر نگر کے لوگوں نے پھول مالا پہنا کر ہمارا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Article 370 Abrogation Anniversary پانچ اگست کے روز امرناتھ یاترا معمول کے مطابق جاری رہے گی، افواہیں حقیقت سے بعید، سرکاری ذرائع

استقبال کرنے میں محمد احسان انصاری محمد فرقان محمد شاہنواز محمد افضال محمد سرفراز محمد عباس محمد ندیم محمد وسیم اعظم بابو سمون رانا شاہنواز محمد انتظار محمد مدثر محمد مجدد سرتاج محمد سہیل محمد ساحل محمد عابد کے ساتھ ساتھ روپیش چندر وشو کرما قومی سیکرٹری پاردرشی پارٹی رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details