اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2022, 7:46 AM IST

Updated : Dec 18, 2022, 10:31 AM IST

ETV Bharat / state

Train Derail in Moradabad مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی پٹری سے اتری، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

بریلی سے دہلی جارہی مال گاڑی کے دوڈبے ہفتہ کو اترپردیش کے مرادآباد اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے۔ Train Derail in Moradabad

مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی بے پٹری
مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی بے پٹری

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کو صبح ساڑھے دس بجے ایک مال ٹرین اچانک پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ پلیٹ فارم نمبر 5 پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی آر ایم اجے نندن سمیت ریلوے کے تمام افسران موقعے پر پہنچ گئے۔ Train Derail in Moradabad

مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مال گاڑی پٹری سے اتری، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

بریلی سے دہلی جارہی مال گاڑی کے دو ڈبے ہفتہ کو اترپردیش کے مرادآباد اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے۔ اترپردیش ریلوے مرادآباد ڈویژن میں ڈی آر ایم دفتر ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ بریلی سے دہلی جارہی اسٹیل کی چادر سے بھری مال گاڑی کے دو ڈبے صبح مرادآباد ریلوے اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے۔ مال گاڑی مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5پر آرہی تھی کہ اسی دوران اچانک دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حالانکہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مال گاڑی کے بے پٹری ہونے کی اطلاع پر ریلوے کی تکنیکی دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ بے پٹری ڈبوں کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا۔ اس دوران کچھ وقت کے لئے ریل آمدورفت متاثر رہی۔

ڈی آر ایم اجے نندن نے بھی حادثے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے تاکہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔ بتایا گیا کہ مال ٹرین میں اسٹیل کی چادریں تھیں، بھاری بوگیاں الٹنے سے اردگرد ریلوے ٹریک کو کافی نقصان پہنچا ہے، متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ Two loaded wagons of goods trains derail in Moradabad

یہ بھی پڑھیں :SP Leader Writes Letter in Blood ایس پی رہنما نے اکھلیش یادو کو خون سے خط لکھا

Last Updated : Dec 18, 2022, 10:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details