اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: فرنچائزی سے ڈھائی لاکھ روپئے کی لوٹ - فرنچائزی سے ڈھائی لاکھ

دو مسلح نقاب پوش بدمعاشوں نے طمنچہ کی نوک پر دو لاکھ پچاس ہزار روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لاکھوں کی لوٹ
لاکھوں کی لوٹ

By

Published : Sep 23, 2020, 1:22 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ساٹھ کلو میٹر مسافت پر تھانہ آسپور دیوسرہ علاقے کے رتی پور گاوں کے نزدیک منگل کی شام بائک پر سوار نقاب پوش بدمعاش ٹائنی برانچ کے فرنچائزی سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

لاکھوں کی لوٹ

پولیس سپرانٹنڈنٹ دفتر سے جاری پریس ریلیز کے بموجب بدری بینک آف بڑودہ کا فرنچائزی ہے، جس کی برانچ ڈھکوا بازار میں ہے، منگل کی شام وہ برانچ بند کر بائک سے اپنے گھر رتی پور جارہا تھے کہ راستہ میں گاوں کے نزدیک دو مسلح نقاب پوش بدمعاشوں نے تعاقب کر روک لیا اور طمنچہ کی نوک پر دو لاکھ پچاس ہزار روپیہ لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details