پولیس نے بتایا کہ سرسا گنج علاقے کے دھاتری سمے پور کے رہنے والے 28 برس کے دیش راج اور 40 برس کے ہری موہن، گوند اور شیلندر کار میں سوار ہوکر جمعرات کی دیر رات سفر کررہے تھے، اسی درمیان نوشہرہ پل کے قریب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں کار سوار دیش راج اور ہری موہن کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔