اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: ٹرک - کار کے مابین تصادم، دو افراد ہلاک - Bijnor in Uttar Pradesh

بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی دھرم پورہ سڑک پر سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک اور کار کے مابین تصادم میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بھتیجی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

ٹرک ، کار کے مابین تصادم میں دو افراد ہلاک
ٹرک ، کار کے مابین تصادم میں دو افراد ہلاک

By

Published : Jun 13, 2020, 9:11 PM IST

ریاست اترپردیش میں بجنور ضلع کے تھانہ کوتوالی دھرم پورہ مرادآباد سڑک پر سامنے آرہے تیز رفتار ٹرک نے ایک کار میں ٹکر مار دی، جس سے کار میں سوار پرکاش ویر اور اس بیوی سنیتا کی موت ہو گئی، جبکہ پرکاش ویر کی بھتیجی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

ٹرک ، کار کے مابین تصادم میں دو افراد ہلاک۔ ویڈیو

ذرائع کے مطابق پرکاش ویر اپنے بیوی اور بھتیجی کے ساتھ کار میں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کے واسطے سامان خریدنے بجنور جا رہے تھے ۔

اس دوران دھرم پورہ مرادآباد سڑک پر سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک نے مہلوکین کے کار میں ٹکر ما ر دی جس کے سبب پرکاش ویر اور اس کی بیوی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ پرکاش ویر کی بھتیجی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا جبکہ زخمی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details