اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو کی موت - علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع پر ہی ڈی سی ایم چھوڑ کر فرار ہوگیا، دونوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثے
سڑک حادثے

By

Published : Sep 25, 2020, 1:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سول لائن علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کی دو خواتین کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نگلا پیر باشندہ رام بیٹی گیتا دیوی کے ساتھ جمعرات کو دوپہر جسونت نگر قصبہ میں بازار کرنے کے لئے گھر سے نکلی تھیں۔

سڑک حادثے

دونوں خواتین ہائی وے پر پلیا کے نزدیک کھڑے ہوکر گاڑی کا انتظار کررہی تھی، اس دوران اٹاوہ کی طرف سے تیز رفتار آرہی ڈی سی ایم گاڑی اچانک بے قابو ہوگئی اور دونوں خواتین اس کی زد میں آکر زخمی ہوگئیں۔

زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع پر ہی ڈی سی ایم چھوڑ کر فرار ہوگیا، دونوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details