ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے دھانے پور علاقے کے اترولہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک ڈھابے میں جاگھسی، جس کی وجہ سے اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گونڈہ سے پک اپ جیپ اترولہ کی جانب جارہی تھی، اچانک ہی بے قاہوکر جیپ اندرانگر کے نزدیک سڑک کنارے واقع ایک ہوٹل میں گھس گئی۔