ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے مونڈھا پانڈے علاقے کے نیشنل ہائی وے 24 رامپور سائڈ سے مرادآباد آرہی ایک بس اچانک بے قابو ہو جانے کی وجہ سے بس کے آگے چل رہے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ اس حادثہ میں کم ازکم چودہ افراد شدید زخمی ہوگئے اور بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور بس میں سوار ایک مسافر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
مرادآباد: سڑک حادثے میں دو افراد کی موت - پولس نے 108 ایمبولینس کی مدد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا
حادثے میں چودہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مرادآباد: سڑک حادثے میں دو افراد کی موت
یہ نجی بس دلی سے بہار جا رہی تھی۔ زخمی 14 افراد میں 8 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ موقع پر پہنچی پولس نے 108 ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو بس سے نکال کر سرکاری ہیلتھ سینٹر پہنچایا۔ اور شدید زخمی افراد کو ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے ضلع سول لائن اسپتال ریفر کر دیا ہے۔