سڑک حادثے میں دو کی موت - کینٹر اور منی ٹرک
ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے چھجلیٹ علاقے میں آج کینٹر اور منی ٹرک کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثے میں دو کی موت
پولیس ذرائع کے مطابق ہری دوار۔لکھنؤ قومی شاہراہ پر پچوکرا کے نزدیک علی الصبح کینٹر اور ڈی سی ایم کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں منی ٹرک پر سوار مظفر نگر باشندہ ونود(43) برس اور بارہ بنکی کے سکندر پور باشندہ رام ملن(40) برس کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 7:13 AM IST