اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشی نگر میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے دو لوگوں کی موت - متوفیوں کے اہل خانہ

حادثے کی اطلاع پر وہاں پہنچی پولیس نے جب نیچے دبی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی تو اہل خانہ اور گاؤں کے لوگ، افسران کو موقع پر بلانے کی ضد پر اڑ گئے۔

Two killed as sand-laden tractor-trolley overturns in Kushi Nagar
کشی نگر میں ریت لدی ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے دولوگوں کی موت

By

Published : Feb 7, 2021, 10:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں آج ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹنے سے اس پر سوار دولوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کو گرام پنچایت دھوکرہا محلہ چکدہوا کے نزدیک ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی، جس سے اس پر سوار دولوگوں کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں کے شناخت دھوکرہا ٹولہ چکدہوا کے رہائشی 30 سالہ ویریندر اور دھوکرہا ٹولہ کترا کے باشندے 32 سالہ کمریش کی شکل میں ہوئی۔ حادثے کی اطلاع پر وہاں پہنچی پولیس نے جب نیچے دبی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی تو اہل خانہ اور گاؤں کے لوگ افسران کو موقع پر بلانے کی ضد پر اڑ گئے۔

متوفیوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ٹریکٹر کا مالک دن رات ٹریکٹر چلواتا ہے، جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ خبر لکھے جانے تک لاش ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے ہی دبی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب تک موقع پر ضلع افسر نہیں آئیں گے تب تک لاش نہیں اٹھانے دی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details