مظفر نگر: مغربی اترپردیش میں گزشتہ 4 دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے مظفر نگر میں 4 سے زیادہ کچے مکانات منہدم ہو گئے۔ جمعہ کی دیر رات موسلادھار بارش کی وجہ سے مظفر نگر کے علاقے کوتوالی کے مملانہ روڈ پر واقع کلیم کالونی میں ایک کچا مکان گر گیا۔ جس کی چھت کے نیچے دبنے سے 2 بچّوں کی موت ہو گئی اور خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ House Collapse in Muzaffarnagar
اطلاعات کے مطابق کلیم کالونی میں رہنے والے آس محمد اپنے خاندان کو پالنے کے لیے مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس نے پردھان منتری آواس یوجنا کے لیے درخواست دی تھی، لیکن کسی وجہ سے اس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ آس محمد بانس کی بلیوں سے بنے گھر میں اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ جمعہ کی رات تیز بارش کے باعث آس محمد اور اس کے اہل خانہ گہری نیند میں سو رہے تھے کہ اچانک آس محمد کا گھر منہدم ہو گیا جس میں پورا خاندان مکان کے ملبے تلے دب گیا۔ Two killed, 6 others from his family injured in house collapse