کورونا کی دوسری لہر میں ملک کے مختلف حصوں سے خوفناک خبریں آرہی ہیں۔ حال ہی میں غازی آباد میں کورونا سے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت کے بعد ان کے گھر میں 8 سالہ پوتا اور 6 سالہ پوتی بے سہارا ہو گئی۔
معاملہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے کا ہے، جہاں سوسائٹی کا رہائشی درگیش کمار ایک ریٹائرڈ ٹیچرتھے۔ کچھ دن پہلے ہی کورونا انفیکشن سے درگیشکی موتہوئی تھی، جس کے بعد درگیش کی اہلیہ اور بیٹے کی بھی موت ہوگئی۔ لیکن موت کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ کورونا نے بہو کو بھی اپنی زد میں لے لیا، جس کی وجہ سے ان کی بھی موت ہوگئی۔ اس طرح 10 دن کے اندر ہی گھر کے چار افراد کورونا سے فوت ہوگئے۔
گھر کے چاروں ممبروں کی موت کے بعد اب گھر میں 8 سالہ پوتا اور 6 سالہ پوتی بے سہارا ہوگئی ہیں۔ اس واقعے کے بعد آس پاس میں رہنے والے تمام افراد افسردہ ہیں۔