اردو

urdu

By

Published : Apr 11, 2023, 7:07 AM IST

ETV Bharat / state

Bijnor Murder بجنور میں قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار

بجنور کے نگینہ تھانہ علاقے میں ایک 50 سالہ شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلانے کے الزام میں پولیس نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ woman arrested in murder case in Bijnor

بجنور میں قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار
بجنور میں قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار

بجنور: ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع میں پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو جلانے کے الزام میں ایک خاتون سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت وجے اور گیتا کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ بجنور ضلع کے نگینہ تھانہ علاقے کے تحت بگھلہ گاؤں کا ہے۔ پولیس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ نگینہ تھانے کے انچارج (ایس ایچ او) رویندر وششٹ نے بتایا کہ 7 اپریل کو نگینہ تھانے کو اطلاع ملی تھی کہ بگھلہ گاؤں میں گنے کے کھیت میں ایک درخت کے پاس ایک 50 سالہ شخص کی آدھی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی کی بیوی کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی جس میں گاؤں کے وجے اور پون نامی دو افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Supaul سوپول میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

ایس ایچ او نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ متوفی بلراج نے ملزم وجے کو خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا۔ جس کے بعد ملزم وجے متوفی سے دشمنی رکھتا تھا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم وجے اور گیتا نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ گاؤں میں بدنامی کے ڈر سے انہوں نے پہلے بلراج کو منصوبہ بند طریقے سے گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں ثبوت مٹانے کے لیے لاش کو جلا دیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف نگینہ تھانے میں قتل اور شواہد کو تباہ کرنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ملزم وجے اور گیتا کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details