بدایوں:اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ آلا پور علاقے میں اتوار کو محکمہ بجلی کی بڑی لاپرواہی کی وجہ سے 11ہزار وولٹ کی لائن کا تار ٹوٹ کر بائیک پر گرنے سے دو کسانوں کی موت ہوگئی اور ایک بچہ بری طرح سے جھلس گیا۔Two Died as High Tension Power Lines
پولیس نے بتایا کہ ککرالا آلا پور شاہراہ پر ہائی ٹینشن تار لائن کا تار ٹوٹ کر گرنے سے وارڈ نمبر 22 کے رہنے والے کسان قیصر علی(55) اور شاکر علی(58) کی موت ہوگئی ساتھ ہی بچہ بری طرح سے جھلس گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر امت کشور شریواستو نے بتایا کہ کھیت میں پانی لگانے جارہے بائیک سواروں کے اوپر ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو لوگوں کی موت کی اطلاع ملنے پر فوراً سرکل افسر موقع پر پہنچے۔