شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے روجا علاقے میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ(ایس اوجی) نے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نیپال سے اسمگلنگ کے ذریعہ شملہ لے جائی جارہی تقریبا 27کروڑ روپئے کی افیم اور چرس برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے دوریا موڑ کے نزدیک ایک سینٹرو کار کو روکا اور اسے میں تقریبا 22کلو چرس اور پانچ کلو 500گرام افیم برآمد کی ہے۔گرفتار کئے گئے اسمگلر میں ستیش کمار گپتا مستقل طور سے گونڈہ اور وویک شریواستو بہرائچ ضلع کے رہنے والے ہیں۔
دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔ ستیش کی سسرال نیپال میں ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ نیپال میں رہتا ہے۔گرفتار کئے گئے دونوں اسمگلروں کو منشیات کی یہ بڑی کھیپ نیپال میں رہنے والے اشرف۔شراف کے ذریعہ سینٹرو کار میں رکھ کر شملہ اور کیرانہ دو الگ الگ مقامات پر ڈلیوار کرنے کے لئے دی گئی تھی۔ دونوں اسمگلروں نے نیپال سرحد عبور کر کے بہرائچ لکھیم پور کھیری کے لئے شاہجہاں پور پہنچے تھے جہاں انہیں یو پی ایس ٹی ایف اور ایس او جی کی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ برآمد کی گئی افیم اور چرس کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا 27کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پکڑی گئی چرس اور افیون کو ہماچل پردیش کے شملہ اور یوپی کے کیرانہ میں ایک شخص کو سپلائی کیا جانا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی یوپی ایس ٹی ایف اور ایس او جی نے پکڑ لیا۔