شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کٹرا تھانہ پولیس نے رات چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل میں چھپا کر اسمگلنگ کر کے لے جارہے ایک کلو فائن کوالٹی افیم کے ساتھ 02اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ برآمد افیم کی بین الاقوامی بازار میں قیمت ایک کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ ایس پی ایس آنند نے بدھ کو بتایا کہ منگل دیر رات تقریبا 02:10بجے تھانہ کٹرا کی پولیس ٹیم مشتبہ شخص اور گاڑی چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران لال پٹرو ل پمپ کے نزدیک سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کی جانچ کی گئی تو موٹر سائیکل کی بیٹھنے والے سیٹ کے نیچے ٹول باکس میں ایک کلو گرام فائن کوالٹی کی افیم برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے موقع سے دو نوں اسمگلرآصف اور رام کرشنا کو موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس پوچھ گچھ میں دونوں اسمگلروں نے بتایا کہ افیم انہوں نے پیشہ جمع کر کے لڑیتے نام کے شخص شاہجہاں پور ہائی وے سے خریدی تھی جو اپنے آپ کو گرام جمنیا تھانہ علاقہ کانٹ کا رہنے والا بتارہا تھا۔ وہ اس افیم کو بریلی میں اچھے دام فروخت کرنے کے مقصد سے جارہے تھے لیکن راستے میں ہی پولیس نے پکڑ لیا۔کٹر تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ میں سامنے آئے حقائق کی بنیاد پر کاروائی کررہی ہے۔