اردو

urdu

Drug Smuggling Case in Kushinagar کُشی نگر میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Nov 15, 2022, 11:17 AM IST

ضلع کُشی نگر میں پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے 42 کلو 200 گرام گانجا ضبط کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ drug smugglers arrested in Kushinagar

کُشی نگر میں دو منشیات فروش گرفتار
کُشی نگر میں دو منشیات فروش گرفتار

کشی نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع کُشی نگر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پیر کو تھانہ ہاٹا پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے 42 کلو 200 گرام گانجا ضبط کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھڑکلوا چوراہے کے جنوب میں نیشنل ہائی وے۔ 28 کی سروس روڈ سے ایک ٹرک اور کار سے کل 42 کلو 200 گرام گانجا ضبط کیا گیا ہے۔

گانجے کی قیمت عالمی بازار میں تقریباً 6 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں اکرم اور سگریو وشوکرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details