اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرزاپور میں مختلف حادثوں میں دو افراد کی موت

اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں جمعرات کو پنڈدان کے لئے ایک شخص کی سڑک حادثے میں جبکہ دوسری کی گنگا میں نہاتے وقت ڈوب کر موت ہوگئی۔

مرزاپور: پنڈدان کے دوران حادثوں میں دو افراد کی موت
مرزاپور: پنڈدان کے دوران حادثوں میں دو افراد کی موت

By

Published : Sep 17, 2020, 7:40 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مڈہان علاقے کے ہردی کھرد گاؤں باشندہ شری ناتھ 70 اپنے بیٹے جئے پرکاش کے ساتھ بائیک پر سوار ہوکر کھجری ندی کے نزدیک آج پنڈدان کے لئے گئے تھے۔ واپس لوٹتے وقت کنچن پور گاؤں کے نزدیک بے قابو بائیک نہر میں جار گری جس میں شری ناتھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ جئے پرکاش شدید طور سے زخمی ہوگئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے حادثے میں گنگا میڈیا گھاٹ پر کچھوا علاقے کے تلاپور گاؤں باشندہ دلیپ شکلا (45) صبح پنڈدان کرنے گئے تھے۔ پنڈدان کے بعد گنگا میں نہاتے وقت وہ ڈوب گیا۔ گھاٹ پر موجود ملاحوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے باہر نکالا لیکن تب تک دلیپ نے دم توڑ چکا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details