ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں آج سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن اتر پردیش حکومت کی ہدایت نامہ کے مطابق نافذ کیا گیا ہے۔
صرف ضروری خدمات اور سہولیات سے وابستہ گاڑیوں کو دہلی یوپی کی تمام حدود سے گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ جو لوگ بلا وجہ گھر چھوڑ رہے ہیں، ان پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے پہلے دن گاڑیاں بڑی تعداد میں سڑک پر نظر آ رہی ہیں۔
یوپی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 2 دن کا خصوصی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ہفتے کے آخر میں نافذ کیا گیا ہے۔ تاکہ چھٹیوں اور پکنک کے بغیر لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ترغیب ملے، لیکن سڑک پر بڑی تعداد میں گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔