علی گڑھ:'پنجاب کے گروگرنتھ صاحب اور مہاراشٹریہ کے ناموید جی جیسے دو سنتوں اور ان کے گرنتھوں کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے آج ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سمینار کر رہے۔ یہی ہندوستان کی منفرد شناخت ہے۔' ان خیالات کا اظہار سنت گاڈجے بابا امراوتی یونیورسٹی مہاراشٹر شعبہ مراٹھی کی سربراہ پروفیسر مونا چموٹے نے کیا وہ آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ماڈرن انڈین لینگویج کے سیکشن مراٹھی و پنجابی اور پنجاب اکادمی اترپردیش کے ذریعہ منعقد دو روزہ قوی سمینار 'گروگرنتھ صاحب میں درج سنت نامدیوک کی وانی' کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔
پروفیسر مونا چموٹے نے مذید کہا کہ یہ سمینار دو زبانوں اور انکی تہذیب و ثقافت کا میل تو کرتی ہی ہے، ساتھ ہی آج کے تناظر میں اس کی اہمیت و افادیت اس لئے بھی مذید بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ سمینار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہورہا ہے۔ ان دو گروؤں اور انکی تہذیب کو سمجھنے کیلئے آج ہم اے ایم یو میں سمینار کررہے ہیں۔ یہی اسکی منفرد شناخت ہے۔دہلی یونیورسٹی کے شعبہ پنجابی کی استاد اور ساہتیہ اکادمی کی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ونیتا نے کہا کہ 12ویں صدی میں گرو نامدیو جی اور گرو گرنتھ صاحب نے ذات مذہب اور لنک میں تفریق کو لیکر جو تحریک شروع کی تھی۔ اس کی آج بھی اتنی مانویت ہے جتنی اسوقت میں تھی، گرونامدیو جی نے بھگتی آندولن میں سبھی کے درمیان تفریق کولیکر تحریک شروع کی اور بتایا کہ کوئی کسی سے بڑا ہے اور نہی کوئی کسی سے چھوٹا ہے سب ایک ہیں اور انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ آج کے تناظر میں یہ تحریک اتنی ہی ضروری ہے جتنی اس وقت تھی۔
اس موقع پر گرو کاشی یونیورسٹی بھٹنڈا پنجاب کے ریسرچر اور ڈائریکٹر پروفیسر ستنام سنگھ جسسل نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔صدر جلسہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر پروفسیر محمد گلریز نے کہا کہ یہ سمینار ہمیں انسانیت کے فروغ کی تلقین کرتا ہے اور بتایا کہ بزرگوں نے کس طرح سماج کو سنجونے کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے، انھوں نے سمینار کے منتظمین کی ستائش کی اور کہا کہ یہ سمینار دو تہذیبوں کے میل جول کو بہتر طریقہ سے سمجھنے اور اس پر مذید کرنے کام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔