اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: طالبات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ضلع سطحی مقابلہ - ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

بارہ بنکی میں کستوربا گاندھی گرلز اسکول کی طالبات کے درمیان ضلع سطحی مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے. مقابلہ میں ضلع کے تمام 15 بلاک کے کستوربا اسکول کی تقرتبآ 40-40 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔

district level competition in barabanki
district level competition in barabanki

By

Published : Jan 29, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:22 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا، اس دو روزہ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے کیا۔

اس دوران ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے کے جی بی کی طالبات کے لئے ایک بڑا اعلان کیا. انہوں نے کہا 'وہ ان طالبات کے کھیل کود کے لئے ہر قسم کا انتظام کریں گے'۔

طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ضلع سطحی مقابلہ

مزید پڑھیے:-
کرونا وائرس: حفاظتی اقدامات سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگانئزیشن کی ہدایات
نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھارت کی تاریخی جیت

انہوں نے کہا 'ہم اپنے ذرائع سے تمام انتظامات کریں گے، رواں مالی برس میں مالی دقت آئی تو اس کے لئے عوامی مدد اور تاجروں سے مدد لی جائے گی'۔

وہیں اس دوران بی ایس اے بی پی سنگھ نے کہا ' طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، اس دو روزہ پروگرام میں طلبہ ہر طرح کے کھیل میں حصہ لیں گے، اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گی'۔

مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کی طرف سے یہ کوشش رہتی ہے کہ طلبہ کو کھیل کے میدان میں آگے لے جایا جائے، اس لیے حکومتوں کی طرف سے یہ کوشش جاری رہتی ہے۔

مزید پڑھیے:-
پرشانت کشور اور پون ورما، جنتادل یو سے معطل
نربھیاکیس: مجرم مکیش کی عرضی خارج

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details