نوئیڈا: کے وائی سی کو اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر مختلف موبائل کمپنیوں کے منیجر بن کر لوگوں کو کروڑوں کا دھوکہ دینے والے گروہ کے دو بدمعاشوں کو سائبر کرائم پولیس اسٹیشن، سیکٹر-36 کی ٹیم نے دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت جھارکھنڈ کے رہنے والے پردیپ منڈل اور دہلی کے رہنے والے مونو بنسل کے طور پر ہوئی ہے۔ پردیپ منڈل کے بینک اکاؤنٹ سے 80 لاکھ اور مونو کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ کا ٹرانزیکشن پایا گیا ہے۔ Two Cyber Criminal Arrested
اس معاملے پر سائبر کرائم کے ایس پی تروینی سنگھ نے بتایا کہ کے وائی سی کے نام پر ملزمان اب تک لوگوں سے 20 کروڑ سے زیادہ کی دھوکہ دہی کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال 8 جولائی کو غازی آباد کے رہائشی سبیر شنکر نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن Cyber Crime Police Station میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ 27 جون کو ان کے موبائل پر پیغام آیا کہ کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ کرنے پر ایئرٹیل کی سم بند کردی جائے گی۔ پیغام کے تھوڑی دیر بعد، ایک شخص کی طرف سے کال آئی جو کہ ایئرٹیل کسٹمر کیئر کے مینیجر کے طور پر ظاہر ہو رہا تھا، اس نے بینک کی معلومات حاصل کی اور اپنے موبائل پر کوئیک سپورٹ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لی۔ ایسا ہوتے ہی متاثرہ کے اکاؤنٹ سے دو لاکھ 12 ہزار 967 روپے نکال لئے گئے۔ Two Cyber Criminal Arrested