اردو

urdu

ETV Bharat / state

تصادم میں دو انعامی بدمعاش گرفتار - بدمعاشوں

ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے ٹھاکر دوار علاقے میں آج صبح پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں دو انعامی بدمعاش زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر بھی زخمی ہوگیا۔

تصادم میں دو انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Aug 17, 2019, 3:31 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:21 AM IST

پولیس نے بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ٹھاکر دوار علاقے میں بلاری مارگ پر چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ خود کو گھرا ہوا دیکھ کربدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے۔ ان کی گولی سے سب انسپکٹر مکیش راجورا زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں دونو ں بدمعاش زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ا ن میں ایک عمران مرادآباد کا رہنے والا ہے جب کہ سلیم بجنور ضلع کا باشندہ ہے۔ زخمی بدمعاشوں اور سب انسپکٹر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پولیس نے تبایا کہ گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے دو طمنچے اور کچھ کارتوس اور لوٹے گئے دو لاکھ 52 ہزارروپے برآمد ہوئے ہیں۔ ان دونوں کے خلاف کئی مقدمات پہلے سے ہی درج ہیں۔ ان کی گرفتاری پر پولیس نے دس دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 7:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details