ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں چیکنگ کے دوران تھانہ سورج پور کے قریب ہوئے انکاؤنٹر میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ملزم نور محمد گولی سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران فرار ساتھی ملزم دیپک عرف ڈی کے کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک خالی کارتوس، ایک غیر قانونی چاقو اور ایک ہونڈا یونیکارن موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔