بلند شہر میں پولیس اور انعامی بدمعاش کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو انعامی بدمعاش زخمی ہو گئے، جنھیں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے دو ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ این كولانچی نے جمعے کے روز بتایا کہ جمعرات دیر رات کوتوالی دیہات انچارج اروند کمار نے اطلاع موصول ہونے پر موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں کو گھیر لیا۔
پولیس کے مطابق تصادم میں موٹر سائیکل سوار 25 ہزار کا انعامی بدمعاش لوکیش زخمی ہو گیا، جس کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ لوکیش شکارپور علاقے کے تایاب پو ر کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ آدھی رات کے بعد شکارپور علاقے میں پولیس تصادم کے دوران 25 ہزار کا انعامی عارف زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا۔