اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Chinese Arrested دھوکہ دہی کرنے والے دو چینی شہری گرفتار - Two Chinese Arrested in Noida UP

پولیس نے چٹ فنڈ کمپنی بنا کر دھوکہ دہی میں ملوث 2 چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ دونوں لوگ دھوکہ دے کر کے کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم چین بھیج رہے تھے۔ Two Chinese Arrested in Noida UP

Two Chinese nationals arrested for fraud
Two Chinese nationals arrested for fraud

By

Published : Oct 17, 2022, 12:08 PM IST

نوئیڈا:اترپردیش ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ اور گریٹر نوئیڈا نالج پارک پولیس اسٹیشن نے مل کر دھوکہ دہی کرنے والے چینی شہریوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ لوگ چٹ فنڈ کا سہارا لے کر ہندوستانیوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ فراڈ کے ذریعے وہ رقم کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے چین بھیج رہے تھے۔ ایس ٹی ایف نے دونوں چینی نالج پارک تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ Two Chinese nationals arrested for fraud

یہ بھی پڑھیں:


کیا معاملہ ہے
یوپی ایس ٹی ایف اور نالج پارک پولیس نے چٹ فنڈ کمپنی بنا کر دھوکہ دہی میں ملوث 2 چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ دونوں لوگ دھوکہ دے کر کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم چین بھیج رہے تھے۔ اس گینگ میں 7 چینی شہری اور روی کمار نٹور لال سمیت 5 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اس گینگ نے ایک اینڈرائیڈ ایپ بنایا۔ عام آدمی سے رابطہ کر کے لالچ دیتے تھے۔ وہ عام آدمی کو آن لائن دھوکہ دے رہے تھے۔

96 ایکٹیویٹڈ سم برآمد
دو چینی ملزمان فینگ چیننگ ولد فانگ ڈونگ شینگ اور ہوانگ کوان ولد کوان چین کے رہائشی ہیں جنہیں نالج پارک پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے 96 ایکٹیویٹڈ سمز، 70 ایکٹیو سمز، 02 لیپ ٹاپ، 01 ٹیب، 04 موبائل فونز، گورو میڈیا ایپ کے 76 پمفلٹس، 02 پاسپورٹ جن میں سے ایک ایکسپائر پاسپورٹ، بینک کا اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک سمیت دیگر اہم چیزیں برآمد کر لیں۔ دستاویزات، 30 ہزار بھارتی روپے، 110 چینی کرنسی یوآن، 10 ہزار کورین روپے اور 5 ہزار کمبوڈین روپے وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details