ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں تھانہ کوتوالی علاقے کے کھندک بازار میں گیس سلنڈر لیک Gas Cylinder Leaked ہونے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو بچیوں کی جان چلی Two Children Killed گئی۔ موقع پر پہنچے فائر سروسز کے جوانوں نے آگ پر قابو پایا۔
اطلاعات کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقے کے کھندک بازار میں ادریس نام کے شخص کے یہاں عقیقہ کا پروگرام تھا۔ گھر مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔ اچانک گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سبھی افراد جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگے لیکن اس دوران دو نو زائیدہبچیاں علیزہ اور اناس اندر ہی چھوٹ گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں بچیوں کی موت ہو گئی۔