اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیلنے کے دوران کار میں بند ہوجانے سے دو بچوں کی موت

بعض دفعہ چھوٹی سی لاپرواہی بڑی پریشانی کا سبب بن جاتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا مرادآباد میں، جہاں کھیل۔ کھیل کے دوران کار میں بند ہو جانے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔

کار میں بند ہوجانے سے دو بچوں کی موت
کار میں بند ہوجانے سے دو بچوں کی موت

By

Published : Jun 15, 2020, 8:49 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اہل خانہ کی لاپرواہی سے چار معصوم بچے کھیلتے۔ کھیلتے کار میں بند ہو گئے، کافی دیر تک جب کسی کی نظر کار پر نہیں پڑی تو دم گھٹنے سے دو بچوں کی کار میں موت ہو گئی اور دو بچوں کی نازک حالت میں باہر نکال کر ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مونڈھا پانڈے تھانہ علاقے کے ویر پور میں رہنے والے ببن کی کار گھر کے باہر کھڑی تھی، صبح 08:00 بجے مقامی باشندہ ببن کے بھائی و بہن کے بچے کھیلتے۔ کھیلتے کار میں بیٹھ گئے اور کار کا دروازہ اندر سے بند کر دیا۔

کار میں جتنی آکسیجن تھی تب تک بچے کھیلتے رہے، اس کے بعد کار میں آکسیجن ختم ہونے سے بچے بیہوش ہوگئے۔ جس میں ببن کا بھائی ناصر کا پانچ سالہ بیٹا الطاف اور سعد کی کار میں دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔

وہیں ببن کی بہن کے دونوں بچے کار میں ہی تڑپنے لگے، کافی دیر تک جب بچوں کا پتہ نہیں چلا تب اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے کار تک پہنچے تب دیکھا کہ بچے کار میں بیہوش پڑے ہیں، کسی طرح سے بچوں کو کار سے باہر نکالا گیا تب تک دو بچوں کی موت ہو چکی تھی، باقی دو بچوں کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

آئے دن ہونے والے حادثوں کے بعد بھی لوگ سبق نہیں لیتے ہیں، معصوم بچوں پر نظر نہ رکھنا بھی حادثات کی وجہ بن جاتا ہے، اس حادثے میں اہل خانہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی چارو بچے اس حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details