بتایا جاتا ہے کہ پرانا اور خستہ مکان ہونے کی وجہ سے موسلا دھار بارش میں منہدم ہوگیا۔
دو منزلہ مکان آج صبح 4 بجے زوردار آواز کے ساتھ گرگیا۔ اس وقت مکان میں سبھی گہری نیند میں سو رہے تھے۔
نوئیڈا: دو منزلہ عمارت منہدم، دو بچے ہلاک - دو منزلہ عمارت منہدم
ریاست اترپردیش میں شدید بارش کے باعث گریٹر نوئیڈا کے تھانہ ربو پورہ کے گاؤں دبلی میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے دو بچوں کی موت اور تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، اس حادثہ کے بعد علاقے میں سنسنی ہے۔
دو منزلہ عمارت منہدم، دو بچے ہلاک
اطلاع کے مطابق7 سالہ پراچی اور 9 سالہ سونیا کی ملبہ میں دبنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ جبکہ 9 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔جن میں 4 لوگوں کو بلند شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
مکان گرنے کی خبر ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور موقع پر پہنچ کر راحتی کام میں مصروف ہوگئی۔