کرکٹ کھیلنے کو لے کر دو گروپز کے مابین معمولی بحث کے بعد جم کر گولیاں چلیں۔ اس دوران فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہو گئے۔ منگل کی دیر رات، یہ واقعہ تھانہ منڈالی کے علاقہ گاؤں جسورہ میں پیش آیا۔ رات کے وقت متعدد تھانوں کی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ دو دن قبل ہی کرکٹ کھیلنے کو لے کر دونوں گروپز کے بچوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔ اس وقت گاؤں کے لوگوں نے دونوں کو سمجھا کر معاملہ حل کر دیا تھا۔ لیکن دونوں طرف حالات کشیدہ تھے۔
یہ الزام لگایا گیا ہے کہ منگل کی دیررات دونوں فریقوں کے درمیان ایک بار پھر بحث ہوئی، جس میں دونوں فریق ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔