ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گنگوہ علاقے کے مین پورہ گاؤں میں دو سگے بھائیوں کا گولی مار کر قتل کردیا گیا، اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مین پورہ گاؤں کے رہنے والے للو اور منو بھگت دونوں بھائی پنڈت تھے، روزانہ کی طرح دونوں بھائی صبح پانچ بجے بھوگی ماجرا گاؤں میں اپنے کھیت میں پوجا کرنے کے لیے گئے تھے۔ جب کئی گھنٹوں کے بعد بھی دونوں گھر واپس نہیں آئے تب ان کا تیسرا بھائی اپنے بھائیوں کو تلاش کرنے کے لیے کھیت پر گیا۔ جہاں دونوں بھائیوں کی گولی لگی لاشوں کو دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فوری طور پر اہل خانہ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔