مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں چرتھاول روڈ پر ہفتہ کو بس سے ٹکرا کر دو بائیک سواروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر آگے کی قانونی کاروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ چرتھاول کی جانب جارہی بائیک مرادیہ مدرسہ کے نزدیک مخالفت سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں بائیک سواروں کی موت ہوگئی۔ Road Accident In Muzaffarnagar
شہر کوتوالی انچارج انسپکٹر آنند دیو مشرا نے بتایا کہ چرتھاول کے گاؤں حکیم پورا باشندہ آشیش ولد راجن اوررشبھ ولد سنیل تیاگی مظفر نگر سے بائیک پر چرتھاول جارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے چرتھاول رود پر جب بائیک مرادیہ مدرستہ کے نزدیک پہنچی تبھی مخالفت سمت سے آرہی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔