دربھنگہ دھماکہ کیس میں این آئی اے نے اتر پردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ سے مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دربھنگہ دھماکے کے بعد عمران اور ناصر نے پاکستان میں آئی ایس آئی کے ایجنٹ عمران کانا کو تصاویر بھیجی تھی۔
بہار کے دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ 17 جون کو ہونے والے دھماکے کا کنکشن اب اتر پردیش کے کیرانہ کے ساتھ بھی مبینہ جڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ این آئی اے نے پکڑے گئے کیرانہ کے عمران اور ناصر کی انپٹس پر شاملی پولیس کی مدد سے حاجی سلیم اور کفیل احمد کو بھی جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر این آئی اے ملزموں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔