اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dog Attacked With knife in Greater Noida: کتے پر حملہ کے الزام میں دو گرفتار - نوئیڈا خبر

کوتوالی کے انچارج انیل کمار راجپوت نے بتایا کہ مرغا منڈی میں کتے پر چاقو سے حملہ کرنے کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل Video Goes Viral on Social Media ہوئی تھی جس میں کتے کے جسم سے خون بہتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے اس کتے کا علاج کرایا۔

کتا پر حملہ
کتا پر حملہ

By

Published : Jan 17, 2022, 12:25 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔ نوئیڈا کے اچھر علاقہ میں واقع مرغا منڈی میں ایک گوشت کی دکان سے کتا گوشت لے کر بھاگ رہا تھا جس کے بعد کتے پر ایک نابالغ لڑکے نے چاکو سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں کتا زخمی ہوگیا۔

اس واقعہ کا کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ ویڈیو عام ہونے کے بعد جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک خاتون نے کتے پر حملہ کرنے کے معاملہ میں پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کتے کو زخمی کرنے والے نابالغ لڑکے کو حراست میں لے کر چلڈرن ریمانڈ ہوم بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے نابالغ لڑکے کے ماموں اور گوشت کی دکان کے مالک شاکر کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔police Swung into Action After Video Went Viral on Social Media

کوتوالی کے انچارج انیل کمار راجپوت نے بتایا کہ اس معاملہ میں Animal Cruelty Act کی دفعات کے تحت خاتون کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس معاملے میں نابالغ لڑکے کو حراست میں لیا اور بلاس پور کے رہنے والے اس کے ماموں شاکر کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:کتے کی موت پر بارہویں کی تقریب

پوچھ گچھ کے دوران شاکر نے بتایا کہ مرغا منڈی میں اس کی گوشت کی دکان ہے اور ایک آوارہ کتے نے دکان سے گوشت اٹھا لیا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ غصے میں آگیا اور دکان پر کام کرنے والے اپنے نابالغ بھانجے کو کتے کو چاقو سے مارنے کے لئے کہا۔

اس دوران اس نے کتے کے پیٹ میں چُھرا گھونپ دیا لیکن وہ چاقو واپس نہیں نکال سکا اور کتا بھاگ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details