علی گڑھ:اے ایم یو کے دو اساتذہ پروفیسر فرخ ارجمند (شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیق (شعبہ حیوانیات) کو فیکلٹی آف سائنس، لائف سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹکنالو جی، میڈیسن، یونانی میڈیسن اور ایگریکلچرل سائنسز کے زمرے میں کیمسٹری اور زولوجی میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈ نگ ریسرچرز ایوارڈ 2022 کے لئے مشترکہ طور سے منتخب کیا گیا ہے۔ AMU Two Teachers to get Award
انھیں 17 اکتوبر کو یوم سرسید یادگاری تقریب میں یہ ایوارڈ اور فی کس 50,000 روپے کا انعام دیا جاۓ گا۔ بایو ان آرگینک کیمسٹری، میڈیسنل ان آرگینک کیمسٹری، اینٹی ٹیومر میٹالوڈرگس (antitumor metallodrugs) کے کیرکٹرائزیشن اور سنتھیسس (synthesis and characterization) میں پروفیسر فرخ ارجمند کی تحقیق نے ادویات کی تیاری سے لے کر میٹیریل اور ڈائیگنوسٹکس تک امکانات کے دروازے کھولے ہیں اور ایک سائنسداں کے طور پر معتبر تحقیقی جرائد میں ان کی 160 سے زائد اشاعتوں نے ان کی اہلیت کا لوہا منوایا ہے۔
پروفیسر ارجمند نے یو جی سی، سی ایس آئی آر اور ڈی پی ٹی حکومت ہند کے کچھ بڑے تحقیقی پروجیکٹوں میں بطور پرنسپل انویسٹی گیٹر کام کیا ہے۔ انھوں نے قومی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی کھڑ کپور، آئی آئی سی ٹی حیدرآباد، اے سی ٹی آر ای سی ممبئی، یو ایس ٹی سی چین، انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈی رینس، فرانس اور امریکہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن 'ہربل میڈیسن۔ اے بون فار ہیلتھی ہیومن لائف' (ایلز یویئر) اور 85 سائنسی مضامین کے مصنف ہیں۔
AMU Two Teachers To Get Award اے ایم یو کے دو اساتذہ آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب - پروفیسر فرخ ارجمند کی تحقیق
علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے دو اساتذہ پروفیسر فرخ ارجمند (شعبہ کیمسٹری) اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدیق (شعبہ حیوانیات) کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے 'آؤٹ اسٹینڈ نگ ریسرچرز ایوارڈ 2022 کے لیے مشترکہ طور سے منتخب کیا گیا ہے۔ Outstanding Researchers Award 2022
آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ