علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس میں ماسٹر آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمینٹ (ایم ٹی ٹی ایم) کے دو طلبہ کو "ٹورزم اسکلس" کے ذریعے منعقدہ آن لائن سمر ٹریننگ کے دوران گولڈ سرٹیفیکیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ AMU Two students Were Awarded Gold Certification
اے ایم یو ماسٹر آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ (ایم ٹی ٹی ایم) کے چوتھے سمسٹر کے طلبہ شیوم اروڑا اور ثانیہ زہرہ کو وائس آف انڈیا ٹورزم کے تحت "ٹورزم اسکلس" کے ذریعہ منعقدہ آن لائن سمر ٹریننگ کے دوران ان کی عمدہ ترین کارکردگی کے لئے یہ گولڈ سرٹیفیکیشن دیا گیا۔
اس سلسلے میں اے ایم یو کے شعبہ کامرس کی ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (ایم ٹی ٹی ایم) پروفیسر شیبا حامد نے کہا کہ وائس آف انڈیا ٹورزم بھارت کی 70 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور دیگر ٹریول اینڈ ٹورزم مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تقریبا دو ہزار طلبہ کو انٹرن شپ اور ورچوئل ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
Two AMU Students Get Award: اے ایم یو کے دو طلبہ کو گولڈ سرٹیفیکیشن - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
وائس آف انڈیا ٹورزم کے تحت "ٹورزم اسکلس" کے ذریعہ منعقدہ آن لائن سمر ٹریننگ کے دوران اے ایم یو کے طلبہ شیوم اروڑا اور ثانیہ زہرہ کو ان کی عمدہ ترین کارکردگی کے لئے گولڈ سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا۔ AMU Two students Were Awarded Gold Certification
شعبہ کے چیئرمین پروفیسر نواب علی خان نے کہا کہ کسی ایجنسی میں فزیکل انٹرن شپ کے دوران طلبہ صرف ان پہلوؤں کو جانتے اور سیکھتے ہیں جن میں وہ ایجنسی مہارت رکھتی ہیں، تاہم آن لائن ٹریننگ میں وائس آف انڈیا ٹورزم نے سفر و سیاحت اور مہمان نوازی کے میدان کے سبھی پہلوؤں کی تربیت فراہم کی ہے۔ AMU Two students Were Awarded Gold Certification
آن لائن سمر ٹریننگ کا بنیادی مقصد طلبہ کو جمع تربیت فراہم کرنا ہے۔ صنعت کے ماہرین کو اس طرح کے اقدامات سے جڑتے ہوئے دیکھنا اور وبا کے دوران طلبہ کے لئے آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد بہت حوصلہ بخش ہے۔