اے ایم یو کے دو طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیپ کو حال ہی میں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرنگ کی کمپیوٹنگ پر آن لائن بین الاقوامی کانفرنس Online International Conference میں 'لائٹ ویٹ ڈیپ لرننگ ماڈل فار آٹو میڑ کووڈ-19 ڈائیگنوسس فرم سی ایکس آر امیجیز پر ان کے کام کے لئے بہترین پیپر کا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
تحقیقی مقالے Research Articles میں طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیپ، جنہوں نے ڈاکٹر محمد ثمر انصاری (ایشو سی ایٹ پروفیسر، شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ) اور نادیہ کنول (آئرلینڈ میں مقیم اکیڈمک) رہنمائی میں تحقیقی مقالات تصنیف کیا ہے۔
طلبہ زاہد حسین اور عفرہ عندلیپ نے سٹی سکین اور سینے کے ایکسرے جیسی متعدد تصاویر کی مدد سے کووڈ کی تشخیص میں گہری تعلیم پر روشنی ڈالی ہے۔