اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانکپور پولیس نے دلت عورت کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں فوری کارروائی کے تحت ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
زمین پر قبضہ کے الزام میں دو گرفتار - Pratapgarh district president of Samajwadi Party arrested
ضلع پرتاپ گڑھ میں دلت عورت کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پرتاپ گڑھ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر (میڈیا سیل) سے جاری پریس ریلیز کے بموجب تھانہ مانکپور پولیس نے دلت مسماة گائتری ہریجن کی شکایت پر اس کی زمین پر قبضہ اور مار پیٹ کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چھوی ناتھ یادو و ان کے نجی محافظ رام سنگھ یادو سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق آج ہفتہ کو دلت استحصال ایس سی ایس ٹی ایکٹ و تعزیرات ہند کی متعدد سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی کے تحت دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ بقیہ کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔